28 اگست 2026 - 04:40
امریکی سلطنت زوال پذیر ہے، ڈاکٹر قالیباف + تصویر

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی [پارلیمان] کے اسپیکر نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کی ہرزہ گوئیوں کا جواب دیتے ہوئے لکھا: تمہاری ساکھ خطرے میں ہے اور امریکی سلطنت زوال پذیر ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی [پارلیمان] کے اسپیکر، ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کی  ہرزہ گوئیوں کا جواب دیتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (X) پر نیویارک ٹائمز کا ایک مضمون شیئر کرکے لکھا کہ اس زوال پذیر سلطنت کو چاہئے تھا کہ اپنی اربوں ڈالر کی دولت اپنے 'پراکسی دہشت گرد' 'اسرائیل' اور دنیا بھر میں 750 فوجی اڈوں پر خرچ کرنے کے بجائے امریکی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرتی، لیکن نہیں، یہ کام امریکی رجیم کے لئے بہت زیادہ معقول ہے۔

ارے اسکاٹی! مین! تیری ساکھ خطرے میں ہے۔ کچھ کر دے، ڈاکٹر قالیباف

نیویارک ٹائمز نے اپنے اس مضمون میں ـ جسے قالیباف نے اپنی پوسٹ میں شیئر کیا، ـ لکھا ہے کہ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کی ساکھ شدید خطرے میں پڑ گئی ہے، کیونکہ وہ مارکیٹوں میں مشکوک مداخلتوں اور ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر سخت پابندیوں کی دھمکیوں کے ذریعے شرح سود کم کرنے اور وسط مدتی انتخابات سے قبل معیشت کو قابو میں لانے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن مارکیٹوں نے بارہا ان اقدامات کو مسترد کر دیا ہے، اور طویل مدتی بانڈز کی پیداوار اب بھی اونچی سطح پر ہے۔

دوسری طرف، ایران کے ساتھ جنگ نے مہنگائی اور افراط زر میں شدید اضافہ کیا ہے اور امریکہ کے عظیم بجٹ خسارے کے بارے میں فکرمندیوں کو مزید شدید کر دیا ہے؛ اور 'ایران کو تنہا کرنے' کی بیسنٹ کی کی دھمکیاں عالمی مالیاتی نظام کو درہم برہم کر سکتی ہیں، جبکہ وہ 40 ٹریلین کے قرضے کو کم کرنے کے لئے کوئی واضح حل پیش نہیں کرتا۔

نتیجتاً، سرمایہ کار اور سیاست دان بتدریج یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ "کیا واقعی، اس کے پاس بحران پر قابو پانے کے لئے کوئی ذریعہ ہے؟ یا وہ محض سیاسی نعروں اور سخت لہجے کے ذریعے اپنی بقیہ ساکھ کو خرچ کر رہا ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

امریکی سلطنت زوال پذیر ہے، ڈاکٹر قالیباف + تصویر

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha